15 نومبر، 2015، 10:31 PM

چین لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افرادہلاک،21 لاپتہ

چین لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افرادہلاک،21 لاپتہ

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد16 ہو گئی ہے جبکہ 21 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد16 ہو گئی ہے جبکہ 21 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مسلسل دو روز تک جاری رہنے والی شدید بارش کے بعد جمعہ رات گئے پیش آیا تھا۔ امدادی ٹیموں کے 23 سو سے زائد ورکرز متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امدادی ٹیمیں خصوصی تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے کیچڑ اور ملبے تلے دبے افراد کو ڈھونڈے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکان دب گئے تھے۔

News ID 1859611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha