مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صنعتی شہر شینزن میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے 91 افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 33 عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئی ہیں تاہم 900 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صنعتی شہر شینزن میں اچانک زمین عمارتوں اور فیکٹریوں کے نیچے سے سرکنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جن میں 30 فیکٹریاں بھی شامل ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 900 افراد کو بچالیا گیا تاہم اس میں 91 افراد لاپتہ ہیں۔ چینی ریسکیو حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور زمین بوس ہونے سے قبل گارے کے زور سے عمارتیں پہلی ٹیڑھی ہوئیں اور اس کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد سے اس کا اپنے اہل خانہ کے 16 افراد اوردوستوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش، دھند اور گہرے گارے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ شیزن کے نائب میئر کے مطابق 3 لاکھ 80 ہزار اسکوائر میٹر تک علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آیا جو کہ 60 فٹ بال میدانوں کو برابر بنتا ہے جب کہ اس کی موٹائی 10 میٹر سے بھی زائد تھی۔
آپ کا تبصرہ