مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 600 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گوئٹے مالا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں 30 افراد ہلاک جب کہ 600 سے زائد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق صرف ال کمبرے ڈوس نامی گاؤں سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔گوئٹے مالا کے حکام کے مطابق جس وقت لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رونما ہوا تو زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں سورہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ریسکیو اہلکار فلاحی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 600 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
News ID 1858586
آپ کا تبصرہ