مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے ژی جیانگ میں چار عمارتیں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حادثہ آج صبح صوبے ژی جیانگ کے علاقے وین زہو میں پیش آیا جہاں ان عمارتوں کے اچانک گرنے سے 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے، حکام نے چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ 5 افراد کو باحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
چین کے صوبے ژی جیانگ میں چار عمارتیں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
News ID 1867492
آپ کا تبصرہ