15 اکتوبر، 2015، 7:00 PM

ہندوستانی پنجاب میں ہنگاموں میں 4 افراد ہلاک

ہندوستانی پنجاب میں ہنگاموں میں 4 افراد ہلاک

ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے بعد فریدکوٹ میں سکھوں اورپولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے بعد فریدکوٹ میں سکھوں اورپولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم  4 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکھ مظاہرین نے متعددسڑکیں بلاک کردیں اورکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 2روز سے ہندوستانی پنجاب کے علاقوں فریدکوٹ اور ضلع موگامیں سکھ برادری احتجاج کررہی ہے،یہ احتجاج اس وقت شروع ہواجب برگاری گاؤں کے ایک گردوارے کے قریب سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کے100مسخ شدہ صفحے ملے،اطلاعات کے مطابق مقدس کتاب کوگردوارے سے جون میں چوری کیا گیاتھا۔

ادھر پولیس نے لدھیانہ سے سکھ برادری کے 75 رہنماوں کو سڑکوں کو بلاک کرنے کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کرلیا،سکھوں نے حکومتی رویے اور مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مختلف شہروں میں ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

News ID 1858883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha