ہندوستان میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست جھارکھنڈر کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست جھارکھنڈر کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیو گڑھ کے مشہور بیدیا ناتھ دھم مندر کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور جیسے ہی مندر کا دروازہ کھلا تو لوگوں نے ایک ساتھ اندر گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ خواتین سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News Code 1857276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =