اڑیسہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں دیہاتیوں نے جادو ٹونے کے شبہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں دیہاتیوں نے جادو ٹونے کے شبہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست اڑیسہ کے ضلع کیوجھر کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے وہاں آباد ایک خاندان کے 6 افراد کو جادو ٹونا کرنے کے شبہ میں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کردیا جب کہ 2 کو انتہائی زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد کی گردنیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئی ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے بیان کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے قبائلی علاقوں میں خصوصاً خواتین کو ڈائن یا جادوگرنی قرار دینا عام ہے۔ صرف ریاست اڑیسہ میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران 274 افراد کو جادوگر قرار دے کر قتل کیا جاچکا ہے۔

News Code 1856604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha