22 اپریل، 2016، 12:13 PM

ہندوستان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شدید گرمی سے متاثرہ ریاستوں میں اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شدید گرمی سے متاثرہ ریاستوں میں اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔ ہندوستان میں عموماً مئی اور جون میں شدید گرمی پڑتی ہے، لیکن رواں سال چند ریاستوں میں اپریل میں ہی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس نے حکام کو ہنگامی اقدامات اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔ عہدیداران کے مطابق ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں اب تک شدید گرمی سے 45، آندھرا پردیش میں 17 جبکہ اڑیسہ 43 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وائی کے ریڈی کا کہنا تھا کہ تلنگانہ میں 2006 کے بعد اپریل کا یہ سب سے گرم ترین مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ تلنگانہ میں گرمی سے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں، جس کے باعث ان کے محکمے نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

تلنگانہ میں اسکول گرمیوں کی چھٹیوں سے 2 ہفتے قبل ہی گزشتہ ہفتے بند کردیے گئے تھے، جبکہ اڑیسہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے تحت 26 اپریل تک اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ گرمی کے اوقات میں تعمیراتی کام پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

News ID 1863476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha