30 مارچ، 2017، 12:05 PM

ہندوستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ

ہندوستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہندوستانی محکمہ موسمیات نے وسطی ،شمالی اور مغربی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،بھارتی محکمہ موسمیات نے وسطی ،شمالی اور مغربی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس سے قبل مارچ کے مہینے میں گرمی کی اتنی شدت کبھی نہیں ریکارڈ کی گئی ۔کئی علاقوں میں گرمی کی لہر یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ راجستھان،مدھیہ پردیش ،گجرات، مہاراشٹر ،جنوبی اتر پردیش ،جنوبی ہریانہ ، چندی گڑی اور اڑیسہ میں شدید گرم موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

News ID 1871439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha