بی جے پی
-
بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں۔
-
کانگریس لیڈر راہل گاندھی:
بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں/ہندوستان کو متحد کرنا بھارت جوڑو یاترا کا مقصد
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔
-
بی جے پی نے ملکی صدر کیلیے ایک قبائلی خاتون کو امیدوار نامزد کردیا
ہندوستانی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندوستان کے نئے صدر کے لیے ہونے والے انتخاب میں دروپدی مرمو کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔
-
ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے گاندھی اور نہرو کے ہندوستان کو تباہ کردیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔
-
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسلام مخالف بیان پر پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت نے پارٹی کے دو ارکان کو پارٹی سے نکالدیا ہے۔
-
قطر کی وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر طلب/ گستاخانہ بیان پراحتجاجی مراسلہ پیش
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے۔
-
پاکستانی صدر اور وزیر اعظم نے بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی
پاکستانی صدر عراف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستانی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزير اعظم مودی کے دور حکومت میں بھارت میں مذہبی آزادی بری طرح پامال ہوئی ہے جس پر دنیا کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔
-
بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو مخالف جماعت کے رہنما نے تھپڑ ماردیا
بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
-
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
-
بھارتی ریاست اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں حکمراں جماعت بی جے پی کامیاب
بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں مشرقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کامیاب ہوئی ہے جبکہ اترپردیش " یوپی" ، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں حکمراں جماعت بی جے پی کامیاب ہوگئی ہے۔
-
پردہ انسانی روح ، فطرت اور اخلاقی اقدار کے مطابق / بھارت میں ہندوازم کی آڑ میں نفرت پھیلانے پر تشویش
اسلام سمیت تمام آسمانی ادیان اور دیگر مکاتب فکر میں پردے کے بارے میں خاص اہتمام دکھائی دیتا ہے۔ پردہ انسانی روح ، فطرت اور اخلاقی اقدار کےعین مطابق ہے۔ مذہبی مقامات پر تمام مذاہب کی خواتین کا با پردہ ہونا اور سر ڈھانپنا اس بات کی دلیل ہے کہ پردہ تمام ادیان کا بنیادی جزو ہے۔
-
یو پی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کو عوامی غیظ و غضب کا سامنا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے قافلے کو کالے جھنڈے دکھانے، ان پر کیچڑ پھینکنے کے ایک درجن سے زائد واقعات پیش آئے ہیں۔
-
بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا
ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل میں تیزی آنے کے ساتھ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی " بی جے پی" کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
-
سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید
بھارت میں سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی جیہ بچن نے اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں۔
-
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اپنے حامیوں کی شدید تنقید کا سامنا
بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم مودی کی طرف سے انتخابات اور کمبھ میلے میں کورونا وائرس کے ایس او پیزکی کھلی خلاف ورزیوں پر عوامی تنقید کا سلسلہ جاری ہے حکمراں جماعت بی جے پی کو اب اپنے ہی حامیوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
-
بھارت کی تین ریاستوں میں حکمراں جماعت بی جے پی کو شکست اور ناکامی کا سامنا
بھارت کی 3 ریاستوں مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالہ میں حکمراں جماعت بی جے پی کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
-
بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت نفرت انگیزی اورامتیازی سلوک کا مرکز
بھارت کے سو سے زائد سینیئر بیوروکریٹس نے بی جے پی کی حکومتی پالیسی کے باعث بھارتی ریاست یوپی کو نفرت انگیزی اورامتیازی سلوک کا مرکز قرار دے دیا ہے۔
-
بی جے پی کی بہار میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں حکمراں جماعت بی جے پی کی ووٹرز کو خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
-
کشمیر میں بی جے پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا اتحاد
مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کے خلاف نیا اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔
-
بھارتی حکمراں جماعت کی خاتون شکنتلادیوی مسلمان خواتین کو ورغلا رہی ہیں
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما شکنتلا دیوی مسلمان لڑکیوں کو ورغلا کر مذہب تبدیل اور ان کی ہندو لڑکوں سے شادی کرانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
-
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی پر جھوٹ بولنے کا الزام
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتہائی منظم انداز سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔
-
بھارت کی حکمراں جماعت ملک میں مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کررہی ہے
بھارتی صحافی ارون دتی رائے نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت اور اس سے وابستہ میڈیا کورونا وائرس کا ذمہ دار مسلمانوں کو قراردیکر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
-
بھارت میں گائے کا پیشاب پی کر ایک شخص بیمار/ بی جے پی کا کارکن گرفتار
بھارت میں گائے کا پیشاب پینے سے ایک شخص بیمار پڑ گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ” گاﺅ موتر “ پارٹی کا انعقاد کرنے والے بی جے پی کارکن "نریان چیٹر جی" کو گرفتار کر لیاہے ۔
-
بھارتی حکومت نے انصاف اور قانون کے حق میں بولنے والے جج کا تبادلہ کردیا
بھارت میں آر ایس ایس کے افراد پر مشتمل ہندو انتہا پسند حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے جج کا انصاف اور قانون کے حق میں بولنے کے جرم میں دہلی ہائی کورٹ سے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا ہے۔