مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں اپریل کے آغاز میں ہی گرمی کی شدت نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے ریاست تلنگانہ میں لولگنے کے باعث 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج صبح ہی لو لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے اور لو لگنے سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد بے ہوش ہو رہے ہیں تاہم آج گرمی کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو نے سے 66 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی اس دوران شہری بے جا سفر اور دھوپ میں کھڑے ہونے سے اجتناب کریں اور پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
ہندوستان میں اپریل کے آغاز میں ہی گرمی کی شدت نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے ریاست تلنگانہ میں لولگنے کے باعث 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1863125
آپ کا تبصرہ