سعودی عرب میں6 غیر ملکی باشندے ہلاک

سعودی عرب میں گھر میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 غیر ملکی باشندے ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں گھر میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 غیر ملکی باشندے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے فلپائن سے تعلق رکھنے والے 3 خاندانوں کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی عرب میں فلپائن کے سفارتی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین خاندان کے افراد ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے اور خطرناک دھویں کے باعث سب کی موت واقع ہوئی۔

News Code 1866394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =