ممبئی میں مسافر ٹرین کی زد میں آ کر 4 مزدور ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی میں مسافر ٹرین کی زد میں آ کر 4 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں مسافر ٹرین کی زد میں آ کر 4 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں مسافر ٹرین کی زد میں آکر چار مزدور ہلاک ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزدور ٹرین کی پٹری پر چل رہے تھے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 18 اور 27 برس کے درمیان تھیں۔
 ذرائع کے مطابق ممبئی کے گنجان ریلوے نیٹ ورک پر ہر روز اوسطا9 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں ریلوے کراسنگ اور ٹرینوں سے گر کر ہوتی ہیں۔

News Code 1861953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =