20 نومبر، 2016، 12:51 PM

ہندوستان کے شہر کانپور کے قریب ٹرین حادثے میں 90 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان کے شہر کانپور کے قریب  ٹرین حادثے میں 90 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 91 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 91 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے ایڈیشنل پولیس دائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چوہدری نے تصدیق کی کہ اب تک 63 لاشیں ٹرین کے ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ 150 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 3 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کی گئیں جن میں درجنوں ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی شامل تھی جبکہ قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی۔

News ID 1868432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha