17 اپریل، 2016، 9:05 AM

ہندوستان میں شدید گرمی سے 135 افراد ہلاک

ہندوستان میں شدید گرمی سے 135 افراد ہلاک

ہندوستان میں،شدید گرمی کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں،شدید گرمی کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی  تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید گرمی کے باعث ہندوستان  کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ دو تین روز تک جاری رہے گی جبکہ  تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے باعث سالانہ چھٹیوں سے پہلے ہی اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے گرمی کی شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

News Code 1863354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha