2 مئی، 2016، 12:03 PM

ہندوستان میں گرمی سے ایک ماہ میں 300 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان میں گرمی سے ایک ماہ میں 300 سے زائد افراد ہلاک

ہندوستان میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش اوراڑیسہ میں اپریل کے دوران گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائدہوگئی ہے جہاں درجہ حرارت مسلسل کئی روز تک44ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔ شدید گرمی سے اڑیسہ میں 110، تلنگانہ میں 137 اورآندھراپردیش میں 45 افرادہلاک ہوئے۔ مہاراشٹراورگجرات میں دریا، جھیل اورڈیم خشک ہوگئے ہیں، پانی کے بحران اورخشک سالی کے باعث فصلیں تباہ اور مال مویشی بھی مر رہے ہیں جب کہ 33 کروڑافراد کوضروریات زندگی کے لیے پانی میسرنہیں۔

حکام نے ریاست بہار میں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھانا پکانے پرپابندی عائد کردی ہے تاکہ گرمی کے باعث حادثاتی طورپرآگ لگنے کے واقعات سے بچا جاسکے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث ریاستی حکام نے عوام کوہدایت کی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں گھرسے غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

News ID 1863718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha