منی پور میں وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھرنذر آتش

ہندوستانی ریاست منی پور میں فسادات کے نتیجے میں ریاست کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  ریاست منی پور میں فسادات کے نتیجے میں ریاست کے وزیر صحت سمیت 5  ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی ریاست منی پور میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست  کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو نذرآتش کردیا، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنےکے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردیا تاہم مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامہ کی ضرورت پڑے گی۔

News Code 1857804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =