مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں دادری کے بعد ریاست اترپردیش کے علاقے "مین پوری" میں بھی گائے ذبح کئے جانے کی افواہ کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں ۔ واقعہ گزشتہ روز ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر " مین پور ی " میں پیش آیا ،جہاں مشتعل ہجوم نے دو افراد کو گائے ذبح کرنے کے الزام میں گھیر لیا اور شدید تشددکانشانہ بنایا ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 21افراد گرفتار کر ہے۔ چند روز قبل نئی دہلی کے قریبی علاقے دادری میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے کاگوشت کھانے کے شبہ میں 50 سالہ مسلمان محمد اخلاق کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ ہندوستان میں گائے کا گوشت مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن رہا ہے۔ ایک حیوان اور جانور کی خاطر انسانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔
ہندوستان میں دادری کے بعد ریاست اترپردیش کے علاقے "مین پوری" میں بھی گائے ذبح کئے جانے کی افواہ کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں ۔
News ID 1858755
آپ کا تبصرہ