2 جون، 2017، 2:12 PM

ہندوستانی ریاست کیرالہ میں کانگریسی رہنما نے گائے کو سر عام ذبح کردیا

ہندوستانی ریاست کیرالہ میں کانگریسی رہنما نے گائے کو سر عام ذبح کردیا

ہندوستانی ریاست کیرالہ کی پولیس نے سرعام گائے ذبح کرنے پرکانگریس کے رہنما ریجیل ماکئوتائی سمیت 8 کانگریسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست کیرالہ کی پولیس نے سرعام گائے ذبح کرنے پرکانگریس کے رہنما ریجیل ماکئوتائی سمیت 8 کانگریسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے گائے کی خرید و فروخت کے نئے قوانین کی منظوری کیخلاف احتجاجاً گائے ذبح کر کے اس کا گوشت سرعام فروخت کیا، نوجوانوں نے گائے ذبح اورگوشت لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

News ID 1872909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha