29 جون، 2017، 1:22 PM

ہندوستان میں مردہ گائے پر فسادات پھوٹ پڑے/ مسلمان کا گھر نذر آتش

 ہندوستان میں مردہ گائے پر فسادات پھوٹ پڑے/ مسلمان کا گھر نذر آتش

ہندوستان کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں مردہ گائے ملنے پر فساد کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلمان کے گھر کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے فائرنگ بھی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں مردہ گائے ملنے پر فساد کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلمان کے گھر کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے فائرنگ بھی کی۔  اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گریڈیہ ضلع کے ہساگرست گاؤں میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پر قابو پانے کیلیے سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جھاڑکھنڈ پولیس کے ترجمان آر کے ملک کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمی عثمان انصاری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص کرشنا بھی اسپتال میں داخل ہے۔پولیس نے اس معاملے میں 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان آر کے ملک نے بتایا کہ بیریا گاؤں کا رہائشی عثمان انصاری ڈیری چلانے کا کام کرتے ہیں۔ ان کی ایک گائے کی بیماری سے موت ہو گئی تھی۔ عثمان نے مردہ جانوروں کو تلف کرنے والے ایک شخص سے بات کی۔ پیسے کے حوالے سے دونوں میں گرما گرمی ہو گئی تو عثمان نے خود ہی گائے کو تلف کر دیا۔ اسی دوران کسی نے گائے کا سر اور پاؤں کاٹ دیا۔ منگل کو ہفتہ وار مارکیٹ جاتے لوگوں نے سر کٹی گائے کی لاش دیکھی تو افواہ پھیلی کہ عثمان انصاری نے ہی گائے کو مارا ہے۔ اس کے بعد ہجوم نے عثمان کے گھر پر حملہ کر دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس گاؤں پہنچی اور فسادیوں کو قابو میں کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کی، لاٹھی چارج اور فائرنگ کے نتیجے میں عثمان انصاری کے گھر کے لوگوں کو بچایا جا سکا، اس میں ایک شخص پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، اس دوران ہجوم نے عثمان انصاری کو بری طرح پیٹا۔ عثمان انصاری کے بیٹے سلیم کا کہنا کہ جب ہجوم نے ان کے مکان کو آگ لگائی تو اس وقت ان کی والدہ، بیوی سمیت خاندان کے تمام اراکین گھر کے اندر ہی تھے۔ سلیم نے بتایا کہ اگر پولیس نہ آتی تو ان کے والد کو لوگ وہیں پر مار دیتے۔

News ID 1873522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha