9 اگست، 2011، 12:31 PM

پاکستان

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

مہر نیوز- 9 اگست 2011ء: پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 19 ڈی میں بس پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپئر سے ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ۔ دہلی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 35 سالہ شخص کو قتل کردیا ، جبکہ لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا،ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب سے سحری کے وقت ایک شخص کی لاش ملی،،گذشتہ رات پولیس نے ملیر گوشت مارکیٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میںلے لیا ہے۔

News ID 1379280

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha