26 مارچ، 2016، 3:31 PM

ہندوستان میں گائے اور بیل کی انوکھی شادی

ہندوستان میں گائے اور بیل کی انوکھی شادی

ہندوستان میں گائے اور بیل کی انوکھی شادی میں ہزاروں دیہاتی،سیکڑوں پنڈت،درجنوں تاجر ،جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے متعدد کارکنوں اور یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں گائے اور بیل کی انوکھی شادی میں ہزاروں دیہاتی،سیکڑوں پنڈت،درجنوں تاجر ،جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے متعدد کارکنوں اور یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے شرکت کی۔ بھارتی اخبار" انڈین ایکسپریس"  کے مطابق تقریب میں ہزاروں افراد کی موجود گی میں پونم نام کی گائے اور ارجن نامی بیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اطلاعات کے مطابق " دلہن"  کا تعلق ریاست گجرات کے ضلع باونگرکے ایک پہاڑی علاقے سے تھاجبکہ تقریب کا انتظام احمد آباد کے ایک تاجر وجے پرسنانا نے کیا جو فٹنس سینٹرز چلاتے ہیں۔ پرسانا کا گھوما شہر میں اپنا ایک فارم ہاؤس ہے جہاں اس نے دو گائیں رکھی ہیں جن کے نام رادھا‘ اوراس کی بیٹی’پونم ‘ ہیں۔
پرسانا کا کہنا تھاکہ انہیں ترقی صرف گائے سے مل سکتی ہے اس لئے ملک کے ہر گھر میں ایک گائے ہونی چاہئے۔اسی پیغام کو پھیلانے کےلئےایک عوامی تقریب کے طور پونم ’گائے‘کی شادی کا جشن منا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پونم کےدولہا کی تلاش کافی عرصے سے جاری تھی تاہم انہیں270 کلومیٹر کی دوری پر جنوب مغرب میں واقعہ ’کوتیا‘ کے گوشالہ سے بیل’ارجن ‘ مل گیا۔ بیل کا تعلق مشہور’ گر ‘نسل سے ہے جس کی عمر ڈھائی برس ہے۔
دو سو سترکلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے گاڑیوں پر پونم کو گوشالہ لایا گیا جہاں پنڈتوں نے شادی کی رسومات ادا کیں۔ اس شادی کی تقریب میں احمد آباد کی سولا سنسکرت یونیورسٹی کے150طلبا نے مذہبی منتر پڑھے۔

News ID 1862830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha