مہر خبررساں ایجنسی نے ٹامز آف انڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شورش زدہ ریاست جھار کھنڈ میں کمیونسٹ باغیوں نے ہولیس کے ایک مخبر کا سر قلم کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جس شخص کا سر قلم کیا گیا ہے اس کی عمر 30 سال کے قریب ہے جب کہ سر قلم کرنے کے لیے تیز دھار آلے کا استعمال کیا گیا ہے۔قتل کیے گئے شخص کی مزید کوئی شناخت پولیس کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں نکسل باغیوں کی جانب سے علیحدگی کی تحریک جاری ہے، جس میں وہ سیکیورٹی اداروں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ہندوستان کی شورش زدہ ریاست جھار کھنڈ میں کمیونسٹ باغیوں نے ہولیس کے ایک مخبر کا سر قلم کر دیا ہے۔
News ID 1857576
آپ کا تبصرہ