اتر پردیش کے ایک ہوٹل میں لگنے سے 10 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  ریاست اتر پردیش کے ایک ہوٹل میں  آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد کے علاقے پرتاپ گڑھ کے ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طورقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1855964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha