مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک جب کہ 110 زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی شہری دفاع کے اہلکار سعدالعامدی کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب شہر جازان کے جنرل اسپتال میں جمعرات کی علی الصبح آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے سب سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل میں واقع زچہ بچہ وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے دیگر حصے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔
سعودی حکام کے مطابق شہری دفاع کے 20 بریگیڈز اور دوسرے اداروں کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا۔ حکام نے واقعے میں 31 افراد کے ہلاک جب کہ 110 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے وقوعہ پر موجود سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ