تاج محل کے مقام پر ایک جوڑے کی خودکشی کی کوشش ناکام

ہندوستان کے شہر آگرہ میں ایک جوڑے نے محبت کی مشہور یادگار تاج محل پر خود کشی کی ناکام کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر آگرہ میں ایک جوڑے نے محبت کی مشہور یادگار تاج محل پر خود کشی کی ناکام کوشش کی۔ ہندوستان میں مختلف پس منظر کی وجہ سے شادی نہ ہونے پر ایک جوڑے نے محبت کی مشہور یادگار تاج محل پر خود کشی کی ناکام کوشش کی۔

آگرہ پولیس کے مطابق  ہندو راجیو سنگھ اور مسلمان شبنم علی بدھ کی دوپہر تاج محل میں خون میں لت پت پائے گئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس عاصم چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے شبنم نے تیز دھار آلہ سے اپنی شہ رگ کاٹی جس کے بعد راجیو نے بھی ایسا ہی کیا۔ رجیو کا کہنا ہے کہ'شبنم اور میں نے اپنے والدین کو شادی پر راضی کرنے کی بہت کوشش کی لیکن مختلف مذہب ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا ، ناکامی کے بعد ہم نے یہ اقدام اٹھایا۔دنیا بھر میں مشہور تاج محل مغل شہنشاہ شاہجہاں نے 1631 میں بچہ کو جنم دیتے ہوئے انتقال کرنے والی اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔

News Code 1856670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha