مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماحولیاتی ماہرین کی تحقیق کے مطابق دنیا کے20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 شہر ہندوستان میں ہیں۔عالمی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے سامنے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان کے درالحکومت نئی دہلی سمیت ،امرتسر،لدھیانہ،ناستک،ممبئی کی فضاوں میں عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ آلودگی پائی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان شہروں میں دل اور پھپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق ہندوستان کے دریا گنگا اور جمنا میں بھی آلودگی کا تناسب بڑھتا جارہا ہے،یہ دونوں دریا دنیا کے 10آلودہ ترین دریاوں میں شامل ہیں۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ہندوستان جتنا بڑا ملک ہے، اس میں آلودگی بھی اتنی زیادہ ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کی تحقیق کے مطابق دنیا کے20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 شہر ہندوستان میں ہیں۔
News ID 1855601
آپ کا تبصرہ