10 جون، 2015، 11:52 AM

ہندوستان کی میانمار کی طرح پاکستان میں کارروائی کی دھمکی

ہندوستان کی میانمار کی طرح پاکستان میں کارروائی کی دھمکی

ہندوستان کے وزیر مملکت برای اطلاعات و نشریات راجيہ وردھن سنگھ راٹھور نے دھمکی دی ہے کہ میانمار میں فوجی کارروائی میں پاکستان کے لئے ہندوستان کا واضح پیغام ہے کہ اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو پاکستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے  وزیر مملکت برای  اطلاعات و نشریات راجيہ وردھن سنگھ راٹھور نے دھمکی دی ہے کہ میانمار میں فوجی کارروائی میں پاکستان کے لئے  ہندوستان کا واضح پیغام ہے کہ اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو پاکستان میں بھی حملے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستانی  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میانمار (برما) کی سرحد کے اندر گھس کر علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی وزیراعظم نریندر مودی کے حکم پر کی گئی، کارروائی پاکستان سمیت ان تمام ممالک کے لئے واضح پیغام ہے جہاں بھارت مخالف نظریات کے لوگ بستے ہیں۔

بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی، پاکستان سمیت ان تمام ممالک کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں جو بھارت کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور جہاں سے بھی خطرہ ہوا تو جارحانہ کارروائی میں پہل کریں گے۔

News ID 1855731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha