مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی نے پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قوموں کے حکمران گھر کے سربراہ کی طرح ہوتے ہیں جو لڑائی سے بچاتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران مشرقی پاکستان کی علیحدگی اوربنگلہ دیش کے قیام سے متعلق بھارت کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا تھا ۔
![نریندر مودی کا نواز شریف کو ٹیلی فون نریندر مودی کا نواز شریف کو ٹیلی فون](https://media.mehrnews.com/d/2015/06/01/3/1726423.jpg?ts=1486462047399)
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
News ID 1855915
آپ کا تبصرہ