20 جنوری، 2016، 11:10 AM

داعش کی ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو قتل کی دھمکی

داعش کی ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو قتل کی دھمکی

دنیا میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع منوہر پاریکر کو قتل کرنے کی دھکمی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا میں سرگرم وہابی  دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک خط کے ذریعہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع منوہر پاریکر کو قتل کرنے کی دھکمی دے دی ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گوا پولیس نے مذکورہ خط کی کاپیاں ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنز کو بھجوا دی ہیں اور مقدمے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا خط گذشتہ روز ریاست کے سیکریٹریٹ میں وصول کیا گیا، جس کے بعد گوا کی پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ریاستی پولیس کی تمام ایجنسیز مذکورہ خط کی تفتیش کا کام کررہی ہیں اور ہم بہت جلد اس کے ذرائع تک پہنچ جائیں گے۔ پریس ٹرسٹ آف کی انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خط میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

News ID 1861198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha