مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی یا بری دہشت گردی اور اچھے یا برے طالبان اب مزید نہیں چلیں گے بلکہ اب دنیا کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں ہندوستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا دی جائے جب کہ دنیا کو یہ طے کرنا ہوگا کہ انہیں ان لوگوں کےساتھ رہنا ہے جو دہشت گردی کے حمایت کرتے ہیں یا دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف لڑنا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے مضبوط دوستانہ تعلقات قائم کرکے بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔
ہندوستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں دبئی کو منی ہندوستان کے روپ میں دیکھ رہے ہیں جس کا کریڈٹ یہاں کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو جاتا ہے۔ اس سے قبل نریندر مودی نے امارات کے مذہبی امور کے ہمراہ شیخ زائد النہیان مسجد کا بھی دورہ کیا تھا جس پر بعض مسلمان حلقوں نے توشویش کا اظہار کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ