مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ صوفی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، بقائے باہمی، ہمدردی، مساوات اور عالمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسی درس کو صوفیائے کرام نے عوام تک پہنچایا ہے۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے صوفیوں کی آوازکو "امن کی آواز" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے 99 ویں نام رحمت، شفقت اور محبت کے سوا کچھ اور نہیں۔نریندر مودی نے کہا کہ "جب ہم اللہ کے 99ویں ناموں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں سے کوئی بھی طاقت اور تشدد کے حوالے سے نہیں ہے، اللہ کے پہلے دو ناموں کے معنی شفقت اور رحم کرنے والا، اللہ، رحمٰن اور رحیم ہے"۔خطاب کے دوران نریندر مودی نے دنیا میں مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ "وہ جو مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ مذہب کے مخالف ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے ، یہ نہیں ہوسکتی"۔صوفیوں کی تعریف کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ "جس وقت تشدد کے کالے اندھیرے چھانے لگیں گے آپ اس میں اُمید کی کرن ہونگے"۔مودی نے مزید کہا کہ سب کو خدا نے پیدا کیا ہے اور اگر ہم خدا سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں اس کی بنائی ہوئی ہر چیز سے محبت کرنا چاہیے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ صوفی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، بقائے باہمی، ہمدردی، مساوات اور عالمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسی درس کو صوفیائے کرام نے عوام تک پہنچایا ہے۔
News ID 1862614
آپ کا تبصرہ