مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا ہےکہ نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جعلی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈگری کے نام پر قوم سے جھوٹ نہ بولیں اور سچ بتائیں ، مودی اگر انٹر پاس بھی ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کرپشن میں مودی اور کانگریس دونوں ملوث ہیں۔
ادھر ہندوستانی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر عام آدمی پارٹی کے حامیوں کا مظاہرہ جاری ہے اور پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
آپ کا تبصرہ