15 جولائی، 2015، 12:44 AM

کشمیری رہنما کا پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوت کا بائیکاٹ

کشمیری رہنما کا پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوت کا بائیکاٹ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پاکستانی ہائی کمشنر کی عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے سے انکار کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پاکستانی ہائی کمشنر کی عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے سے انکار کردیاہے۔اطلاعات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے 21 جولائی کو منعقدہ عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا گیا اس لیے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں کیوں کہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ واضح رہے روس کے شہر اوفا میں شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں کشمیر کے مسئلے کو زیر بحث نہیں لایا گیا تھا۔

News ID 1856617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha