مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کے شہر تاشقند میں شانگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے ضمن میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نے چینی صدر سے این ایس جی کے سیؤل اجلاس میں ہندوستانی رکنیت کے معاملے کو میرٹ پر دیکھنے کی درخواست کی۔
ہندوستانی وزیراعظم مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کی رکنیت کے لیے چین کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا، مودی نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف سے بھی ملاقات کی۔
ازبکستان کے شہر تاشقند میں شانگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے ضمن میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1864951
آپ کا تبصرہ