مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس میں جاری ہے اس تنظیم میں آج پاکستان کو رکنیت دی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سولہواں سربراہ اجلاس جاری ہے، دو روزہ اجلاس میں آج پاکستان کو رکنیت دینے کا عمل مکمل کیا جائے گا، پاکستان کی نمائندگی پاکستانی صدر ممنون حسین کر رہے ہیں۔
اجلاس میں دہشت گردی، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف تمام رکن ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی شانگھائی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی مبصر کی حیثیت سے شریک ہیں شانگہائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لئے ایران کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس میں جاری ہے۔
News ID 1864966
آپ کا تبصرہ