ایرانی صدر حسن روحانی ترکی کے دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی صدرحسن روحانی کو نائب صدر جہانگيری ، رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ، وزراء اور معاونین نے رخصت کیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں 14 اور 15 اپریل کو اسلامی تعاون تنظیم کا تیرہواں سربراہی اجلاس " اتحاد، ہمبستگی، عدالت اور صلح " کےعنوان سے منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسند کا مقابلہ کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

News Code 1863276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =