مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر نے عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں علیحدگی پسند اور حریت رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری قیادت کو نئی دہلی میں 21 جولائی کو ہونے والی عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو عید ملن کی دعوت دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت مستقبل میں بھی جاری رکھے گا ادھر ہندوستانی حکومت نے حریت پسند رہنماؤں کوگھروں نظر بند کردیا ہے اور کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر نے عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں کشمیر کے علیحدگی پسند اور حریت پسند رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔
News ID 1856592
آپ کا تبصرہ