مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان نے وسط ایشیائی ملکوں کو جانے والی پاکستانی مال بردار گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان حکومت کے اقدام کو صحیح قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان نے افغان مال بردار گاڑیوں کو ہندوستان جانے کے لیے اپنی حدود سے گزرنے نہیں دیا تھا لہذا اس کے جواب میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ادھر افغان صدارتی ترجمان شاہ حسین مرتضوی کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر بند کئے جانے سے افغان تاجروں کو بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑا تھا اور اب افغان حکومت تجارت کے لئے متبادل راستے تلاش کررہی ہے۔
افغانستان نے وسط ایشیائی ملکوں کو جانے والی پاکستانی مال بردار گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
News ID 1866812
آپ کا تبصرہ