6 اکتوبر، 2015، 12:24 AM

کشمیر میں گائے کے گوشت پرعائد پابندی 2 ماہ کے لئے معطل

کشمیر میں گائے کے گوشت پرعائد پابندی 2 ماہ کے لئے معطل

ہندوستانی سپریم کورٹ نے کشمیر میں گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر عائد پابندی 2 ماہ کے لئے معطل کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے کشمیر میں گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر عائد پابندی 2 ماہ کے لئے معطل کردی ہے۔  ہندوستانی سپریم کورٹ نے کشمیر کی مقامی حکومت کی جانب سے وادی میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران کشمیر کی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی کا اطلاق بزور طاقت کرانے کا حکم متنازعہ ہے، اس لئے اسے ختم کیا جائے۔ہندوستانی سپریم کورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کو 2 ماہ کے لئے روکتے ہوئے جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو حکم دیا کہ وہ 3 رکنی بینچ تشکیل دیں جو اس معاملے کو حل کرے جو عدالت عالیہ کے 2 مختلف بینچوں کی جانب سے دیئے گئے فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں ریاست میں گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی تھی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ لیکن ہائي کورٹ کے حکم کو مسلمان تنظیموں  نے مسلم حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے اسے اسلامی حدود میں مداخلت قراردیا گیا تھا۔

News ID 1858648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha