8 دسمبر، 2015، 12:30 PM

پاکستانی صدر کو نااہل قراردلوانے والی درخواست کی سماعت

پاکستانی صدر کو نااہل قراردلوانے والی درخواست کی سماعت

پاکستانی ہائیکورٹ نےصدر ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانےکی درخواست کی سماعت کرتےہوئےسود کے بارےان کےبیان کاتحریری مواد طلب کر لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ہائیکورٹ نےصدر ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانےکی درخواست کی سماعت کرتےہوئےسود کے بارےان کےبیان کاتحریری مواد طلب کر لیاہے۔لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہد وحیدنےدرخواست کی سماعت کی۔
عدالت میں صدرممنون حسین کےسود کے بارے بیان کی سی ڈی بھی پیش کی گئی،درخواست گزار کے وکیل کامؤقف ہےکہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کےبارے بیان دیا،جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدرِمملکت کےمنصب کےلئےنااہل ہو گئے ہیں۔
عدالت سےاستدعاہےکہ انہیں نااہل قرار دیا جائے،لاہور ہائی کورٹ نےصدر کےبیان کاتحریری موادطلب کرتےہوئے مزید سماعت 14 دسمبرتک ملتوی کر دی ہے۔

News ID 1860149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha