1 اکتوبر، 2015، 11:11 AM

لاپتہ افراد کے بارے میں غلط بیانی پر پاکستانی حکام پرجرمانہ

لاپتہ افراد کے بارے میں غلط بیانی پر پاکستانی حکام پرجرمانہ

پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کے لاپتہ افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکریٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ او ماڑی پور کو جرمانہ جب کہ ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کے لاپتہ افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکریٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ او ماڑی پور کو جرمانہ جب کہ ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 20 سے زائد لاپتہ  افراد سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے اور غلط بیانی پر فاضل بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سندھ پر 10 ہزار جب کہ ایس ایچ او ماڑی پور پاک کالونی پولیس اسٹیشن پر 5 ہزارروپے جرمانہ کردیا، عدالت عالیہ نے ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم بھی دیا۔

News ID 1858527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha