30 اکتوبر، 2026، 2:00 PM

آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی کارروائی، دشمن لڑاکا طیارہ فرار

آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی کارروائی، دشمن لڑاکا طیارہ فرار

سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے جزیرہ قشم کے قریب ایک مشتبہ جنگی طیارے کو روک کر فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے آبنائے ہرمز میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے جزیرہ قشم کے قریب دشمن کے جنگی طیارے کو فرار کرنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دشمن کے طیارے کی ایرانی فضائی حدود کے نزدیک مشکوک آمد کی خبر سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے بروقت کاروائی شروع کی اور مذکورہ طیارے کو روکنے کے بعد علاقے سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

دوسری جانب، آبنائے ہرمز کے اطراف میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ان میں آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقے سیریک اور جزیرہ قشم کے قریب سمندری حدود میں ہونے والے دھماکے بھی شامل ہیں۔

News ID 1942478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha