حریت رہنماؤں کا پاک ہند مذاکرات سے کوئی ربط نہیں

بھارتی حکام کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں حریت رہنماﺅں کا کوئی کردار نہیں ہو گا اور نہ ہی پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز مذاکرات سے پہلے حریت رہنماﺅں سے ملیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں حریت رہنماﺅں کا کوئی کردار نہیں ہو گا اور نہ ہی پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز مذاکرات سے پہلے حریت رہنماﺅں سے ملیں گے ۔ ہندوستانی اہلکار ویکاس سوراپ نے کہا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات میں حریت رہنماﺅں کا کوئی کردار نہیں ہو گا اور نہ ہی پاکستانی  مشیر خارجہ سرتاج عزیز اگلے ماہ مذاکرات سے پہلے حریت رہنماﺅں سے ملیں گے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ متوقع دو طرفہ مذاکرات کے سلسلے میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ وقت اور جگہ کا تعین کرنے کے لیے رابطے میں ہیں تاہم مذاکرات میں حریت رہنماﺅں کا کوئی کردار نہیں ہو گا ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے حریت رہنماو¿ں سے ملاقات کی تھی اور بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا تھا۔

News Code 1860380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =