مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا ہے۔ تاہم ہمیں پاک ،ہند تعلقات کے لیے پر امید رہنا چاہیے ۔اطلاعات کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات پر بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان اور بھارت نے سیکریٹری خارجہ ملاقات تعمیری رہی ،ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ خیالات کے اظہار سے تعلقات میں بہتری آتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں پٹھان کوٹ تحقیقات اوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقہ کار پر بات ہوئی لیکن جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا ہے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جامع مذاکرات کے اوقات کار کا تعین نہیں ہوا ہے۔
News ID 1863629
آپ کا تبصرہ