مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے فوجی سربراہان کو بھی ملاقات کرنی چاہئے۔ انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی فوج کی سننی پڑتی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے پاکستانی آرمی چیف کو بھارت جبکہ بھارتی آرمی چیف کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔ دونوں سربراہان کی ملاقاتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کمال کا مظاہرہ کیا لیکن جنرل راحیل شریف کے سیا سی عزائم نہیں لگتے۔ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی سرکار نہیں چاہتی۔ مودی سرکار کی حکومت میں انتہا پسندی میں مسلسل اضافے سے نہ صرف بیرونی دنیا میں تاثر خراب ہوا ہے بلکہ بھارتی عوام کو بھی احساس ہو رہا ہے کہ انہوں نے مودی کو ووٹ دے کر غلط کیا۔
مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے فوجی سربراہان کو ملاقات کرنی چاہئے، سابق بھارتی وزیرخارجہ
سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے فوجی سربراہان کو بھی ملاقات کرنی چاہئے۔
News ID 1859612
آپ کا تبصرہ