19 مئی، 2017، 10:41 AM

عمران خان کا مودی پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا الزام

عمران خان کا مودی پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کلبھوشن مسئلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہے ہیں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کلبھوشن مسئلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جب کہ ہمارے وزیراعظم نواز شریف نے دنیا کے کسی پلیٹ فارم پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام تک نہیں لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو اگر اسکا حق دیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ عالمی عدالت انصاف کے کلبھوشن سے متعلق فیصلے سے لگتا ہے کہ سجن جندال جو مقصد لیکر پاکستان آیا تھا وہ اس میں کامیاب رہا، ملکی سلامتی کے خلاف کردار ادا کرنے والے حکمرانوں کا اب سیاسی جنازہ نکلے گا۔

News ID 1872591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha