مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے سے واپسی پر افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔کابل میں افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ افغان قوم نہ صرف اپنے مستقبل کے لئے لڑ رہی ہے بلکہ دنیا کو پر امن بنانے کے لئے ہم سب کی خاطر میدان عمل میں ہے، امن کے لے پوری دنیا کو افغان عوام کا ساتھ دینا چاہیئے اور ان کی مدد کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورتشدد سے افغانستان کا مستقبل نہیں بنایا جا سکتا بلکہ افغانستان اسی وقت ترقی کرے گا جب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا، بہت زیادہ پر امید ہوں کہ جلد ہی افغانستان کی خوشیاں دوبارہ سے بحال ہوں گی اور اسکول میں بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان کی کامیابی کے لئے پڑوسی ممالک کا تعاون بہت ضروری ہے، بھارت پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک کو بھی افغانستان کو پر امن بنانے کے لئے متحد ہو کر تعاون کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب افغانستان ایک پر امن ملک بن جائے گا تو خطے میں تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری بھی اچھی ہو گی۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے سے واپسی پر افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔
News ID 1860559
آپ کا تبصرہ