3 جون، 2015، 11:58 AM

بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے

بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور چین و پاکستان کے باہمی تعلقات میں مداخلت بند کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور چین و پاکستان کے باہمی تعلقات میں مداخلت بند کردے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی  وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ بھارتی قیادت پاکستان کی خوشحالی سے خوش نہیں اور وہ پاکستان کی ترقی سے خائف ہو کر مختلف حربے استعمال کررہی ہے جب کہ بھارتی وزرا کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔چوہدری نثار علی کا کہنا تھا پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے

News ID 1855539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha