مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے 2روزہ دورے کے دوران پاکستان کو پریشانی کا موجب اور دہشت گردی کا حامی قراردیا ہے۔ مودی نے کہا کہ پاکستان بھارت کو آئے دن دہشت گردی کے ذریعہ پریشان کررہا ہے مودی نے سقوط ڈھاکہ کے دوران 90000پاکستانیوں کے بھارتی قیدی بننے کے بارے کہا کہ اگر ہماری ذہنیت خراب ہوتی، تو نہیں جانتے کہ اس وقت کیا فیصلہ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بھارت گزشتہ 40برس سے پریشان ہے، کئی معصوم لوگ مارے گئے۔ دہشتگردی سے منسلک لوگوں نے کیا فائدے حاصل کیے ہیں اور دنیا کو کیا دیا ہے۔ دہشتگردی کی کوئی اقدار نہیں، کوئی اصول ہے نہ، کوئی روایات اور صرف ایک ہی مقصد ہے اور یہ کہ انسانیت کی دشمن ہے۔ پاکستان نے جو کنواں بھارت کے لئے کھودا تھا اس میں اب خود لڑھک رہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
News ID 1855672
آپ کا تبصرہ